
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر ڈرائیور حفیظ اللہ اپنی 40 سالہ خدمات مکمل کرنے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔اُن کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ حفیظ اللہ نے دیانت داری، محنت اور پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ ادارے کی خدمت کی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر، صوبائی الیکشن کمشنر نے حفیظ اللہ کو پھولوں کا گلدستہ دیااور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا



