
ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کاروائیاں
لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد 2 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت آصف خان اور عزت شاہ کے نام سے ہوئی
ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں بنوں مارکیٹ کوہاٹ اور دین پور روڈ ڈی آئی خان سے گرفتار کیا گیا
ملزمان غیر قانونی کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائےگئے
چھاپہ مار کاروائی میں ملزم آصف سے 7 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے
جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 650 اماراتی درہم، 501 قطری ریال اور 202 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے
جبکہ ملزم عزت شاہ سے 3 لاکھ روپے ، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں ، 2 عدد پاسپورٹ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ترجمان ایف آئی اے




