حب میں ضلعی مواصلاتی کمیٹی برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا اہم اجلاس

حب 3جولائی حب میں ضلعی مواصلاتی کمیٹی برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا اہم اجلاس جام غلام قادر ہسپتال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ صاحب کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نور بخش بزنجونے ضلع حب میں جاری حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں، کوریج، اور آگاہی و موبلائزیشن سے متعلق پیشرفت پر آگاہی دی اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش اورڈسٹرکٹ این اسٹاف افسر ڈاکٹر نذیر احمد رونجہ نے ضلع میں جاری ویکسینیشن سرگرمیوں، مقرر کردہ اہداف اور کوریج کے حوالے سے اے ڈی سی کو بریفنگ دی۔
ڈاکٹر نور بخش بزنجو نے BCU مہم کے نتائج، حاصل شدہ اہداف، ٹیموں کی کارکردگی اور ویکسینیٹ ہونے والے بچوں کی تعداد کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیاکمیونٹی کمیونیکیشن آفیسرایاز سلیم نے ضلع میں جاری کمیونٹی موبلائزیشن سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بڑھانا اور زیرو ڈوز و چھوٹ جانے والے بچوں کی نشاندہی کر کے ان تک رسائی کو ممکن بنانا ہےاجلاس میں تمام اداروں اور شراکت دار تنظیموں کی جانب سے ویکسینیشن کے نظام کو مو¿ثر اور مربوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ نے تمام اداروں کے باہمی تعاون اور ٹیم ورک کی تعریف کی اور کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع حب کو بیماریوں سے پاک بنایا جا سکتا ہےاجلاس میں مختلف محکمہ جات، اداروں اورشراکت دار تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر نذیر احمد این اسٹاپ آفیسرحبڈاکٹر داو¿د خان ضلعی سرویلنس آفیسر (DSO)، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) ڈاکٹر مریم احمد ڈی ایس او، ڈی ایچ ایم ٹی حب ایازسلیم کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر (CCO)، کوم نیٹ،یونیسف مولانا شاہ محمدصدیقی مذہبی رہنما،جنرل سیکریٹری ضلع (جمعیت علمائے اسلام)محترمہ نسرین اقبالطڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین)، محکمہ تعلیم محترمہ شمع فیلڈ کوآرڈینیٹر، MERFمحترمہ فرزانہ ماہر غذائیت، MERFمحترمہ زارا بی بی ڈی ایس او، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام محمد ابراہیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر، محکمہ تعلیم احمد جان – سپورٹ چین آفیسر، NRSPامجد علی شاہ – ضلعی کوآرڈینیٹر، NRSP راشد علی مانیٹرنگ و ایویلیوایشن آفیسر، PPHIمحمد یوسف ضلعی غذائیت کوآرڈینیٹرلسبیلہ بھی شریک ہوئے۔


