پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، باجوڑ دھماکے کی زخمیوں کی عیادت

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزراء نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا اچانک دورہ کیا اور باجوڑ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال، مشیر برائے صحت احتشام علی خان، رکن صوبائی اسمبلی نعیم خان، ڈاکٹر اسرار، ڈاکٹر حمید اور علی شاہ خان اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزراء نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مکمل نگہداشت فراہم کی جائے تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کمی نہ آئے۔
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم اور غیر انسانی عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

Back to top button