صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی، میر عبداللطیف نوتیزئی، ڈاکٹر مشتاق نوشیروانی کے سسر اور حاجی میر محمد اسماعیل نوشیروانی و حاجی میر ذوالفقار نوشیروانی کے والد محترم مرحوم حاجی میر ظفر جان نوشیروانی کی وفات پر مختلف سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے نوشیروانی ہاؤس آ کر اہل خانہ، عزیز و اقرباء سے تعزیت وہمدردی کی، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

14

صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی، میر عبداللطیف نوتیزئی، ڈاکٹر مشتاق نوشیروانی کے سسر اور حاجی میر محمد اسماعیل نوشیروانی و حاجی میر ذوالفقار نوشیروانی کے والد محترم مرحوم حاجی میر ظفر جان نوشیروانی کی وفات پر مختلف سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے نوشیروانی ہاؤس آ کر اہل خانہ، عزیز و اقرباء سے تعزیت وہمدردی کی، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ا مرحوم کی فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر علی مدد جتک، میر محمد خان لہڑی، میر سلیم کھوسہ سردارزادہ فیصل خان جمالی، پارلیمانی سیکرٹریز مسعود لونی، نوابزادہ زرین مگسی، برکت رند، حاجی ولی محمد نورزی، نوابزادہ زرین مگسی صمد خان گورگیج میرعبید گورگیج میر لیاقت لہڑی۔ مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری ، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر ترین رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی، سینیٹر آغا شکیل درانی، اراکین صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل، انجینئر زمرک خان اچکزئی غلام دستگیر بادینی نوابزادہ طارق مگسی چیئرمین ، ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ، سابق صوبائی وزیر میر مجیب محمد حسنی، سیاسی رہنما اورنگزیب کھیتران، میر اعجاز سنجرانی۔جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل، صوبائی سیکرٹریز عمران کچکی، حمید اللہ ناصر، عبد الفتح بنگر، حافظ محمد طاہر، سیدال لونی، عمران زرکون مجیب الرحمٰن پانیزئی اور دیگر اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین و علاقائی معتبرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مرحوم کی قبائلی، سماجی اور رفاہی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، معاملہ فہم اور خدمت گزار شخصیت تھے جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔

Comments are closed.