وفاقی وزیرِ قانون سے دیپالپور، ملتان، پاکپتن، ساہیوال اور مظفرآباد کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقات

18

وفاقی وزیرِ قانون سے دیپالپور، ملتان، پاکپتن، ساہیوال اور مظفرآباد کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقات

اسلام آباد، 3 جون 2025: وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے آج دیپالپور، ملتان، پاکپتن، ساہیوال اور مظفرآباد کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء کے حقوق، تحفظ، اور فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے وکلاء پروٹیکشن بل کے نفاذ کو ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت، بالخصوص وزیر قانون کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت شہید وکلاء کے خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کی گئی، جو ایک مثالی قدم ہے۔

وفود نے بارز کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹس کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء برادری کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر قانون نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا، اور آئندہ بھی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Comments are closed.