
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
6 کاروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 232.478 کلوگرام منشیات برآمد۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض روانہ ہونیوالے مسافر کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین بھرا کیپسول برآمد۔

سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 24 کلو چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں برآمد۔
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 7.2 کلو چرس برآمد۔
بحریہ ٹاؤن، فیز 4، راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔
شوگر موڑ، فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد۔
چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 200 کلو افیون برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف



