
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ پیر کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے نیب کو پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔




