اہم خبریںپاکستان

آنے والی دہائیوں میں ممالک کی نیشنل سیکورٹی کا انحصار فوڈ اور انرجی سیکورٹی پر ہو گا، ندیم بابر

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں ممالک کی نیشنل سیکورٹی کا انحصار فوڈ اور انرجی سیکورٹی پر ہو گا۔ کلین فیولز کانفرنس سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کہاکہ آنے والی دہائیوں میں ملکوں کی نیشنل سیکورٹی کا انحصار فوڈ اور انرجی سیکورٹی پر ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی درآمدی توانائی پر بجلی پیداوار ہر زیادہ انحصار کیا گیا ،ہم نے توانائی کے حصول کیکئے قدرتی وسائل کا پورا فائدہ نہ اٹھایا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بائیو فیول پیداوار کے بہت مواقع ہیں ،برازیل کئی سالوں سے بائیو فیول بنا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سستی توانائی پیدا کرنا ہوگی ،پاکستان کی زرعی پیداوار سے توانائی ضروریات کو پورا کرنے پالیسی کی ضرورت ہے ۔ندیم بابر نے کہاکہ گردشی قرضوں کے خاتمے سمیت سستی بجلی پیداوار کیکئے سستے فیولز پر جانا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ چند سال میں نیشنل سیکورٹی صرف عسکری مہارت تک محدود نہیں رہے گی، انرجی سیکورٹی اور فوڈ سیکورٹی کی ضرورت بڑھ جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ 41 فیصد بجلی درآمدی ایندھن سے پیدا کی جارہی تھی،یہ ہماری انرجی سیکورٹی کے لئے اچھا نہیں ہے، ہمیں معاشی لحاظ سے بھی خطرہ لاحق ہے ۔معاون خصوصی پٹرولیم نے کہاکہ برطانیہ 2035 تک پٹرول ڈیزل کی فروخت بند کردے گا ، س اعلان کا مقصد انڈسٹری کو خبردار کرنا ہے، اگر ہم نے اپنی صورتحال نہ بدلی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ندیم بابر نے کہاکہ ہماری پیداواری صلاحیت بہت کم ہے ، ہم نے ماضی میں بائیو میس فیول پرکبھی توجہ ہی نہیں دی، دنیا میں بائیو میس اور فضلے سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، کیا ہم اتنے امیر ہیں کہ درآمدی ایندھن سے بجلی پیدا کرتے رہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنا انرجی کے شعبے کی صورتحال بدلنے جارہی ہے، ہم ماضی میں اپنائے گئے طریقوں کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنے ہوگااورعملی اقدامات اٹھانے ہونگے،ہائیڈروجن متبادل توانائی کا ذریعہ بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اگلے دس سال میں یہ مرکزی ایندھن بن سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایلجی بھی تیزی سے ترقی کرتا ایندھن کا زریعہ بن رہا ہے،آئندہ سالوں میں ابادی کے بڑھتے تناسب سے غذائی اور توانائی کا تحفظ یقینی بنانا ہے،ہمیں سستی توانائی کی ضرورت ہے تاکہ گردشی قرضے پر قابو پایا جاسکے، ہمیں توانائی کے ضیاع، مہنگی توانائی پر توجہ جیسے ماضی کے رویے کو تبدیل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button