اہم خبریںپاکستان

کرفیو کے نفاز سے کشمیریوں کی معاشی نسل کشی کی جا رہی ہے ،اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قرادادوں پر عمل کروائے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ کرفیو کے نفاز سے کشمیریوں کی معاشی نسل کشی کی جا رہی ہے ،اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قرادادوں پر عمل کروائے۔فاطمہ جناح پارک میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں واک ، پوسٹر پنٹگ اور ٹیبلو شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاکہ پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے ، کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے پچھلی سات دہایوں سے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 9 لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زاہد افراد شہید ہو چکے ہیں ، بھارتی فوج نے ہزاروں بچوں کو پیلٹ گن کے استعمال سے زخمی کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قرادادوں پر عمل کروائے، بھارت عالمی قوانین کی بلاروک ٹوک خلاف ورزی کر رہا ہے ۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے بہترین سفیر ثابت ہو رہے ہیں ، حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پوری دنیا میں کشمیر کی بات کی جا رہی ہے ، کرفیو کے نفاز سے کشمیریوں کی معاشی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button