خضدار پولیس کی کامیاب کارروائی — ماسٹر چابی سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا بدنام زمانہ ملزم گرفتار، چوری شدہ بائیک برآمد
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
خضدار | 2 نومبر 2025ء
خضدار پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی عبداللہ غازی اور عبدالحق نوتانی نے سول ہسپتال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث بدنام زمانہ چور محمد عظیم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل CD-70 ماڈل 2025 برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 238/2025 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سٹی ایریا، سول ہسپتال اور دیگر مقامات پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو ماسٹر چابی یا سوئچ تار کاٹ کر چوری کرتا تھا۔ ملزم نے 19 اکتوبر 2025ء کو سول ہسپتال کی ایمرجنسی سے بھی اسی طریقہ واردات سے ایک موٹرسائیکل چوری کی تھی۔ آج پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور چوری شدہ بائیک برآمد کرلی۔
Comments are closed.