بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، شمالی علاقوں میں راتیں سرد رہیں گی

21

کوئٹہ | 2 نومبر 2025ء

 علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے وقت موسم سرد رہے گا۔ پیر کے روز بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے دوران درجہ حرارت میں کمی رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.