اہم خبریںکھیل

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق ایک دو روز میں اہم بریک تھرو کا امکان متوقع

ڈھاکہ (این این آئی)پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق ایک دو روز میں اہم بریک تھرو کا امکان متوقع ہے۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بنگلہ دیش سے سیریز میں ٹیسٹ میچز ترجیح میں شامل ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز کسی بھی وقت کھیلے جا سکتے ہیں، ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ پاک بنگلہ سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش میں ہونے کی تجویز بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت ملتی ہے تو میں پاکستان ضرور جائوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button