اہم خبریںبین الاقوامی

جرمن شہر کریفیلڈ کے چڑیا گھر میں آتشزدگی، 30 جانور ہلاک

برلن(این این آئی)جرمن شہر کریفیلڈ کے چڑیا گھر میں لگنے والی آگ نے بندروں کے لیے مخصوص حصے کو جلا کر راکھ کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کہ بندروں کے گھر (ایپ ہاؤس) میں اس آگ کی وجہ سے تیس سے زائد جانور ہلاک ہوئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ آگ کیسے لگی۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ نئے سال کے موقع پر کی جانے والی آتش بازی ممکنہ طور پر اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔ جرائم کی روک تھام کرنے والے جرمن ادارے بی کے اے نے تفتیش شروع کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button