پاکستانتازہ ترین

مراکش کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتار

مراکش کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کاروائی

مراکش کشتی حادثہ 2025 کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی

ملزم سال 2023 سے مراکش کے سمندری راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے بطور لینڈ روٹ ایجنٹ کام کر رہا تھا

ملزم پہلے سے گرفتار مرکزی ملزم عبدالغفار اور ملزم محمد سرفراز کے ساتھ اس نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

مذکورہ ملزمان بدنام زمانہ افریقی انسانی اسمگلر ابوبکر سے رابطہ میں تھے

ملزمان پاکستانی شہریوں کو اسپین بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہیں

ملزمان شہریوں کو سمندر کے راستے سے اسپین بھجوانے کے لیے سہولت فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے

سال 2025 میں ملزمان نے درجنوں پاکستانیوں کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے یورپ روانہ کیا

دوران سفر کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button