پریس ریلیزوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات ہوئی
پریس ریلیزوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں حج 2025 کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار محمد یوسف نے پاکستانی عازمین حج کیلئے بہترین سہولیات پر سعودی وزیر حج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے، پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی حکومت حج انتظامات میں ہر سال جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے، پاکستانی عازمین حج کو کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اس سال مشاعر مقدسہ میں پاکستانی حجاج کو نزدیکی مکاتب فراہم کیے گئے ہیں

آئندہ سال حج کیلئے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا دائرہ کار پاکستان کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے اس موقع پر کہا کہ وزارت حج زائرین کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، منی اور عرفات میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، مشاعر مقدسہ میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، پاکستان سے حجاج کی بڑی تعداد آتی ہے، ان کی خدمت کرنا باعث شرف ہے۔
Comments are closed.