امریکا طالبان معاہدہ، افغان مذاکرات اور پائیدار امن کی حمایت میں ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کریگا،امریکی سفارتخانہ

0 32

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ امریکا طالبان معاہدہ، افغان مذاکرات اور پائیدار امن کی حمایت میں ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کریگا۔ ہفتہ کو امریکی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکی نمائندہ خصوصی نے دورے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں، زلمے خلیل زاد نے ملاقاتوں میں افغان مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق اقدامات پر بات چیت کی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکی نمایندہ خصوصی نے افغانستان میں تشدد ک خاتمے کیلئے جاری کوششوں کی حمایت کا خیرمقدم کیا، امریکا طالبان معاہدہ، افغان مذاکرات اور پائیدار امن کی حمایت میں ایک جامع اور مستقل نگ بندی کی راہ ہموار کریگا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن سے ہی معاشی اور اقتصادی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.