چینی کی قیمت میں کمی نہ ہونے اوراضافے کے خدشے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0 35

لاہور( این این آئی) چینی کی قیمت میں کمی نہ ہونے اوراضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہو رہی ۔شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہیں۔پنجاب حکومت بھی چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے۔استدعا ہے کہ حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.