Browsing Category

پاکستان

پاکستان

پشاور دھماکا: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

پشاور : پشاور میں گزشتہ روز جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج انتقال کر گئے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں، زیر علاج زخمیوں میں سے 5 کی…

دہشتگردی کی وبا سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا “پشاور دھماکے میں 60 شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔دہشتگردی کی وبا سے چھٹکارہ…

پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خودکش دھماکا، 56 افراد جاں بحق

پشاور: قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 56 افراد شہید اور 194 زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشیویشناک ہے۔ پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد…

ملک دشمن قوتوں سے آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے، ملک دشمن قوتوں سے آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی۔  پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ…

بغاوت کے مقدمے تو بلوچ طلبہ کی آواز دبانے والوں پر ہونے چاہئیں، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ بغاوت کے مقدمے تو بلوچ اسٹوڈنٹس کی آواز دبانے والوں کے خلاف ہونے چاہئیں۔ چیف جسٹس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کرنے پر ایمان مزاری کیخلاف دائر مقدمہ کے خلاف درخواست…

سندھ حکومت نے شاہ رخ جتوئی پر عائد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی حمایت کردی

اسلام آباد : سندھ حکومت قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی، سپریم کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ جب قتل پر راضی نامہ ہوگیا تو دہشت گردی کی دفعات برقرار کیسے رہ سکتی ہے؟سپریم کورٹ میں شاہ رخ جتوئی اور…

شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کا رابطہ ، تحریک عدم اعتماد کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد : حکومت مخالف بڑے اقدام کیلئے شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں تینوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کی کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا…

مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، قوم تب تباہ ہوتی ہے جب وہ برائی کو برائی سمجھنا چھوڑ دیتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ کی محنت کے بعد…

پاک بحریہ کی بڑی کارروائی ، یونٹ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

راولپنڈی : پاک بحریہ نے آبدوز شکن وار فیئر یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کا یکم مارچ کو سراغ لگایا گیا۔ گزشتہ پانچ سال میں چوتھی بار بھارتی آبدوز پاکستانی…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ بھارت…