Browsing Category
پاکستان
پاکستان
پشاور کی دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکا، 7 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی
پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد کے مدرسے میں دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا مدرسہ کے مرکزی ہال…
اختر مینگل کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم پلیٹ فارم حکومت سے نجات کا واحد حل قرار
سربراہ بی این پی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم کو حکومت سے نجات کا واحد حل قرار دیا ہے۔
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے جاتی امراء میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے ملاقات…
پاکستان منتخب افغان حکومت کیساتھ مل کر کام کریگا: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم کا انعقاد خوش آئند ہے، افغانستان میں انتشار سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، پاکستان منتخب افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان…
اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے آنکھوں پر بٹھائیں گے، فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں عدالتی فیصلے کے بعد صدر مملکت کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد کابینہ نے جسٹس…
بلوچستان کی آزادی کی بات کوئی محب وطن پاکستانی سیاستدان نہیں کر سکتا: فیاض الحسن
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مکس اچار پارٹی کی سرکس عوام کو محظوظ کرنے میں مصروف ہے، بلوچستان کی آزادی کی بات کوئی محب وطن پاکستانی سیاستدان نہیں کر سکتا، صاف ظاہر ہو رہا ہے پی ڈی ایم کے تانے بانے بھارت سے ملتے…
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے عید میلاد النبیؐ پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 30 اکتوبر 2020 کو تعطیل کا نوٹیفکشین جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ…
کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے کے دوران 707 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق…
انتظار کی گھڑیاں ختم: میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا
لاہور: لاہوریوں کے لئے جدید سفری سہولت کا بڑا تحفہ، 5 سال میں مکمل ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔
اورنج ٹرین نے ڈیرہ گجراں سٹیشن سے 10 منٹ کی تاخیر سے 7…
فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا: شاہ محمود
اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا گستاخانہ خاکوں پر پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، اقوام متحدہ فی الفوراسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے۔
وزیر خارجہ شاہ…
ایک ماہ کے دوران 8 بار لاہور کی فضاء آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہی
لاہور: سموگ کے عفریت نے پھر سر اٹھا لیا۔ ایک ماہ کے دوران 8 بار لاہور کی فضاء آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہی، سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 367 ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین نے شہر کی فضاء کو غیر صحت بخش قرار دے دیا۔
سب سے زیادہ ایئر…
