Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

پیکا ایک کالا قانون، کیوں نا سیکشن 20 کالعدم قرار دیدیں : چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد : چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ پیکا ایک کالا قانون ہے، اختلاف کرنے والے حدف، کیوں نا سیکشن 20 کالعدم قرار دیدیں، سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کارروائی نہیں کریں گے، اپوزیشن کی تو سینیٹ میں اکثریت ہے، اس کو مسترد کر سکتے…

وزیراعظم کا دورہ روس ، دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری

ماسکو : وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی، روسی صدر پوٹن سے آج سہ پہر ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ روس پر ماسکو پہنچے تو روسی نائب وزیر خارجہ نے ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک…

تحریک عدم اعتماد : اپوزیشن ‘رسک ‘ لینے کو تیار؟

لاہور : تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خبریں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ ہر دن نہیں بلکہ ہر گھنٹے آپ کو ایک نیا زاویہ دکھائی دیتا ہے۔ کون کس سے ملاقات کر رہا ہے؟ اگر ملا قات ہوئی ہے تو اس ملاقات میں کیا کچھ طے پایا؟شہباز شریف کی جہانگیر خان…

اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحادیوں کو کچھ آفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں : حسان خاور

لاہور : حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاسی منظر نامے سے غائب ہوتی غیر متحدہ اپوزیشن واپسی کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحادیوں کو کچھ آفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا…

یورپی یونین ممالک کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں : آرمی چیف

راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید…

عمران نیازی کالے قانون کو مخالفین کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں : مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو حکومت کو آئینہ دکھائے یہ اسے دن دیہاڑے گولیاں مارتے ہیں یا اٹھا کر تشدد کرتے ہیں، عمران نیازی کالے قانون کو مخالفین کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں، آئین کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔…

یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ

اسلام آباد : چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے غصے…

تحریک عدم اعتماد کیلئے تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہوئی : فواد چودھری

اسلام آباد : فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہوئی، لوٹ مار کے دو بڑے سوداگر اکٹھے ہوگئے، تمام معاملات پر نظر ہے، ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں…

آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں خارج

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف زرداری اور فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت…

حکومت نے اسحاق ڈارکی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی

اسلام آباد : حکومت نے اسحاق ڈارکی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی۔ سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے چئیرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ قائد ایوان سینیٹ شہزاد وسیم نے خط میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر…