Browsing Category
بین الاقوامی
بین الاقوامی
برونڈی : جیل میں آتشزدگی سے 38قیدی جل کر ہلاک
گیٹیگا : افریقی ملک برونڈی کی ایک جیل میں آتش زدگی سے 38 قیدی جل کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق 12افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ…
جو بائیڈن اور پیوٹن کے مابین ویڈیو لنک رابطہ، اختلافی امور پر 2 گھنٹے سے زائد گفتگو
ماسکو : امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ امورزیر بحث آئے۔
روسی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ورچوئل سمٹ میں روس اور امریکا کی کشیدگی زیر بحث…
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا برقرار
کوالالمپور : ملائیشیا کی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں ڈالرکا کرپشن کرنے، منی لانڈرنگ اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر…
متحدہ عرب امارات : ملازمین کے اوقات کار کے لیے نیا شیڈول متعارف
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے اوقات کار کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعے کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا کرے گا۔
دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح…
انخلاء کے عمل میں 13بہترین فوجیوں کے کھو جانے پر افسوس ہے ، امریکی وزیردفاع
کابل : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں ہمیں 13 بہترین فوجیوں کے کھو جانے پر واقعی افسوس ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان سے ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آیا انہیں افغانستان سے انخلا پر ندامت…
سانحہ سیالکوٹ : حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں ، سری لنکن ہائی کمشنر
اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیالکوٹ واقعے پرافسوس کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے سری لنکن…
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسیحی سکول پر حملہ ، توڑ پھوڑ، اساتذہ کو دھمکیاں
نئی دہلی : بھارت میں انتہا پسند ہندووں نے عیسائی برادری کی نگرانی میں چلنے والے سکول پر ہلہ بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور اساتذہ کو دھمکیاں دیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، مسلمانوں اورسکھوں…
امریکا چین کشیدگی میں اضافہ ، بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان
واشنگٹن : امریکا اور چین کے سفارتی تعلقات مزید خراب ہو گئے، وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری نے بیجنگ میں شیڈول ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان انسانی حقوق کے نام پر چھڑنے والے سرد جنگ گرم…
روسی صدر کی بھارت آمد،فوجی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط
نئی دہلی : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سرکاری دورے پر بھارت پر پہنچے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات میں مجموعی طور پر 28 معاہدوں پر دستخط کیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے…
اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار فلسطینی جاں بحق
راملہ : مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے باہر پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔
اسرائیلی پولیس نے دعوی کیا کہ فسطینی نوجوان نے پہلے ایک یہودی پر چاقو سے وار کئے، پھر ایک اسرائیلی پولیس اہلکار پر حملے کیلئے بھاگا…
