Browsing Category

بین الاقوامی

بین الاقوامی

انڈونیشیا : آتش فشاں پھٹ پڑا، ایک شخص جھلس کر ہلاک

جکارتہ :  انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ایک شخص جھلس کر ہلاک جبکہ 41زخمی ہوگئے۔ جاوا جزیرے میں ابلنے والے لاوے کے ساتھ راکھ اور دھیں کا بادل بھی بلند ہوا، ریسکیو ٹیمز نے علاقہ خالی کروا کر لوگوں کو خیمہ بستی میں منتقل کر دیا۔ دھویں…

ترک صدرپر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

انقرہ  : سیکیورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ ترک میڈیا…

ناگالینڈ: بھارتی فوجیوں نے عام شہریوں کو دہشت گرد سمجھ کر فائرنگ کردی، 15 افراد ہلاک

میانمار کی سرحد سے متصل بھارتی علاقے ناگالینڈ میں بھارتی فوجیوں نے عام شہریوں کو شدت پسند سمجھ کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 15افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے…

برطانیہ؛ مسلم طلبا سخت سردی میں اسکول سے باہر نماز ادا کرنے پر مجبور

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے مسلم طلبا نماز ادا کر رہے ہیں جس پر صارفین نے اسکول انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسکول کے طلبا نماز جمعہ ادا…

پاکستان پر فضائی آلودگی کا الزام،بھارتی سپریم کورٹ نے اپنی حکومت کو کھری کھری سنادیں

نئی دہلی :  فضائی آلودگی کے معاملے میں پاکستان پر فضائی آلودگی کا الزام لگایا گیا جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی حکومت کو کھری کھری سنادیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران یوپی حکومت کے وکیل رنجیت کمار…

لبنان، عرب ممالک میں سفارتی تعلقات کی منسوخی کا باعث بننے والے وزیر اطلاعات مستعفی

بیروت :  لبنان اور عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی منسوخی کا باعث بننے والے لبنانی وزیر اطلاعات جارج قرداحی مستعفی ہوگئے۔ ایک بیان میں جارج قرداحی نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں تاہم لبنانی شہریوں اور لبنان کے مفاد کی خاطر عہدہ…

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن

ویب ڈیسک :  ررواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا میں…

مالی؛ مسافر بس پر مسلح افراد کے حملے میں 31 افراد ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک…

شہری کا قتل: یقین ہے عمران خان ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، سری لنکن وزیراعظم

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پکسے نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو مبینہ توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے قتل کرنے اور لاش جلانے کے واقعے پر ردعمل میں امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے…

خواتین کو جائیداد میں حصہ دیں اور زبردستی شادی نہ کرائیں، طالبان

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے ایک حکم نامے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے اُن کی رضامندی حاصل کرنا چاہیئے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ…