وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر راجع بن طامی البقمی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع…
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جنگ کو روکنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم لیاقت بلوچ کی سربراہی میں دفتر خارجہ پہنچ گئی، مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر وزارت خارجہ میں ہورہے ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔
اخبار نے لکھا کہ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرے قشم پر حملہ کیا ہے، یہ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر کیے جانے والے محدود حملوں کے سلسلے کی تازہ کارروائی ہے۔