تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی اب تک کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سلمان آفتاب کمیٹی کی قیادت کررہے تھے ،بیرسٹر سلمان آفریدی، رخسانہ بھٹی، ناصر ہمدانی اور رانا زوہیر بھی ملاقات میں موجود تھے ،قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی اب تک کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے تحریک انصاف کے اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا ،وزیراعظم نے پارٹی میں اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.