بنگلہ دیش: بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری
پانچ ممالک ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔
بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب 14 نومبر 2026 کو باؤشندھرا کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 15 سے 19 نومبر تک کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل مقابلہ 20 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 17 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان 18 نومبر کو بنگلہ دیش جبکہ 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔
