محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروالی

0

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے لیے رجسٹریشن کروا لی۔

محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے اے پی ایل کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد محمد عامر برطانوی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اے پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، جبکہ پلیئرز ڈرافٹ کل منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی شہری ہونے کے باعث محمد عامر کو اے پی ایل میں شرکت کے لیے پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.