اہم خبریںبین الاقوامی

پی ٹی آئی دھرنا ، پولیس تشدد سے ورکرز جاں بحق کیس ۔ شاہ محمود قریشی کو جواب جمع نہ کر انے پر نوٹس جاری

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پولیس تشدد سے 2 پی ٹی آئی ورکرز کے جاں بحق میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اخراج مقدمہ پر شاہ محمود قریشی کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا جا سکا،عدالت نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ جمعرات کو سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی،عدالت نے تفتیشی افسر کی اخراج مقدمہ کی رپورٹ پر مدعی شاہ محمود قریشی سے جواب طلب کر رکھا ہے ،2014 میں موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں ایف آئی ار درج کی گئی تھی،ایف آئی آر میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نامزد کیا گیا تھا،مقدمے کا تفتیشی افسر سابق وزیراعظم نوازشریف کو کلین چٹ دے چکا ہے،استغاثہ کی عدم پیروی پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button