ویڈیو: بھارت میں ہانیہ عامر کے مداح رکشہ ڈرائیور نے اداکارہ کی تصویر رکشے پر لگالی
بھارت میں ہانیہ عامر کے مداح رکشہ ڈرائیور نے اداکارہ کی تصویر اپنے رکشے کے پیچھے لگالی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک رکشہ ڈرائیور کو پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویر اپنے رکشے کے پچھلے حصے پر لگاتا دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ رکشہ ڈرائیور بھارتی شہری ہے جو ہانیہ عامر کا مداح ہے۔
رکشہ ڈرائیور نے ہانیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر رکشے پر لگائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
