راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کو پاکستان کیخلاف اننگز کی شکست سے بچنےکیلئے مزید 153رنز درکار
راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روزکے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر74 رنز بنالیے ہیں اور مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنےکے لیے مزید 153 رنز کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔
دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کی چوتھی وکٹ کسی رنز کے اضافے کے بغیر گرگئی، اعظم اویس 47 رنز پر پویلین لوٹے۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 رنز اور چھٹی وکٹ 193 رنز پر گر گئی، سعود شکیل24 رنز اور ثاقب خان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اذان اویس نے47 اور رضا اللہ نے 42 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکا کے لاہیرو کمارا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنینڈو نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 74 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑ ی آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ثاقب، عامر جمال اور رضا اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 153 رنز کی ضرورت ہے
