نئی تاریخ رقم، وائجر 1 زمین سے ایک نوری دن کے فاصلے پر پہنچنے والا پہلا اسپیس کرافٹ بن گیا
امریکی خلائی ادارے ناسا کے وائجر مشن نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
یہ انسانوں کا تیار کردہ پہلا اسپیس کرافٹ بن گیا ہے جو زمین سے ایک نوری دن کے فاصلے پر پہنچ گیا ہے۔
1977 کو لانچ کیے جانے والے اسپیس کرافٹ نے 49 برس، 2 ماہ اور 11 دن تک لگ بھگ 38 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خلا میں سفر کرکے یہ سنگ میل طے کیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق 18 نومبر کی سہ پہر 3 بج کر 16 منٹ پر وائجر 1 باضابطہ طور پر زمین سے ایک نوری دن دور پہنچ گیا۔
