پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود مہنگائی کی شرح میں اضافہ
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی پورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 12 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کا دباوٴ برقرار ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.46 اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 11.21 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی جبکہ تئیس اشیا کے نرخ مستحکم رہے ہفتہ وار بنیاد پر ٹماٹر 12.06 فیصد مہنگے ہوئے۔
انڈوں کی قیمت میں 5.98 ، آلو میں 2.42 اور لہسن میں 1.76فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرغی، ایل پی جی اور گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تاہم پیٹرول 7.42 اور ڈیزل 6.1 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیاز، کیلا، گڑ اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی سالانہ بنیاد پر آلو 36.41، چینی 24.54، انڈے 23.29 اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔ تاہم ٹماٹر 7894 اور پیاز 19.67 فیصد مہنگے ہونے والی نمایاں اشیا میں شامل ہیں۔
