برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا

0

برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو ریپ اور 3 جنسی حملوں کے جرم میں 10برس 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

51 سالہ رسل برانڈ کو سزا سدک کراؤن کورٹ میں سنائی گئی،7 الزامات میں ایک ماہ تک مقدمہ چلا، رسل برانڈ کو جمعرات کو سدک کراؤن کورٹ کی جیوری نے مجرم قرار دیا تھا۔

جج جسٹس بیناتھن نے کہا تمام جرائم کی سزائیں ایک ساتھ شروع کرنے کا پابند نہیں، جج نے متاثرہ خواتین کے سامنے آنے اور میٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا، رسل برانڈ پر2004 سے 2009 کے درمیان 6 خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات لگائےگئے تھے

جمائما گولڈ اسمتھ کا رسل برانڈ پر تشدد اور بدسلوکی کا الزام
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی رسل برینڈ کے خلاف سامنے آگئیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے کہاکہ 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد رسل برانڈ کو گھر سے نکالنے کے لیے انہیں پولیس کو بلانا پڑا تھا، اس وقت جمائمہ نے الزامات دبانے کا انتخاب کیا کیونکہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے لیے فکر مند تھیں۔

جمائما نے کہا ہے کہ پچھلی ایک دہائی سے زائد عرصے سے ان کا برینڈ سے کوئی رابطہ نہیں، وہ رسل برانڈ کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اس مقدمے میں گواہی دی اور انصاف کو یقینی بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.