دنیا کی سب طویل ریلوے سرنگ سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے
کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سب سے طویل ریلوے سرنگ کس ملک میں واقع ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ دنیا کی سب طویل ریلوے سرنگ سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے۔
گوٹہارڈ بیس ٹنل (Gotthard Base Tunnel) نامی سرنگ کی لمبائی 35.5 میل ہے۔
سوئس الپس کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرنے والی یہ سرنگ 2300 میٹر گہرائی میں ہے۔
11 دسمبر 2016 سے اس ٹریک پر ٹرینیں چل رہی ہیں اور زیورخ کو لوگانو سے ملاتی ہیں۔
12 ارب سوئس فرانک کی لاگت سے تیار ہونے والی اس سرنگ کی جب منصوبہ بندی کی گئی تھی تو 6 ارب فرانک کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
اس کی تعمیر میں لگ بھگ 17 سال لگے اور جاپان کی سیکان ٹنل سے دنیا کی طویل ترین ریلوے سرنگ کا اعزاز چھین لیا، جس کی لمبائی 53.9 کلومیٹر ہے۔
چونکہ یہ 2300 میٹر گہرائی میں چلتی ہے تو یہ دنیا کی سب سے گہری سرنگ بھی ہے۔
20 سال کے عرصے میں یہاں سے کروڑوں ٹن ملبہ نکالا گیا جبکہ وہاں استعمال کی جانے والی ڈرلنگ مشین کی لمبائی ہی فٹبال کے 4 میدانوں کے برابر تھی۔
اس منصوبے کی تجویز 1947 سے موجود تھی اور اس وقت ٹریفک پلانر Carl Eduard Gruner نے اس کے خاکے تیار کیے تھے۔
1960 کی دہائی میں سوئس حکومت نے اس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے ایک ادارہ تشکیل دیا تھا۔
1970 کی دہائی کی کساد بازاری اور پھر منصوبے کی مخالفت کے باعث تعمیراتی کام کا آغاز دہائیوں تک شروع نہیں ہوسکا۔
دنیا کی سب سے طویل ریلوے سرنگ کس ملک میں واقع ہے؟
اس کی تجویز سب سے پہلے 1947 میں سامنے آئی تھی / فوٹو بشکریہ AlpTransit Gotthard AG
1992 اور 1998 میں سوئس عوام نے 2 ریفرنڈم کے ذریعے اس کی تعمیر کے حق میں ووٹ دیا اور 1999 میں اس منصوبے کا تعمیراتی کام شروع ہوا۔
اب یہاں سے مسافر ٹرینیں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد کی رفتار سے گزرتی ہیں جبکہ ہر گھنٹے 2 ٹرینیں گزرتی ہیں۔
اس سرنگ کے باعث زیورخ اور اطالوی شہر میلان کے درمیان سفری وقت میں نصف گھنٹے کی کمی آئی ہے۔
