میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے

0

حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکاؤنٹس سائبر فراڈ کا بڑا ذریعہ بن رہے تھے۔

پی ٹی اے کی درخواست پر میٹا نے ری سائیکل موبائل نمبرز پر فعال ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیے، پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر فعال اور منسوخ نمبرز پر واٹس ایپ کے ذریعے سائبر فراڈ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

 

ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60 لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ہیں، جن میں سے پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں۔

 

پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا طریقہ کار طے پا گیا ہے، جس کے تحت ہر ماہ 5 ہزار ری سائیکل نمبرز میٹا کو بھجوائے جائیں گے اور ان پر موجود اکاؤنٹس مرحلہ وار بند کیے جائیں گے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال موصول ہونے والی شکایات میں سے میٹا نے 82 فیصد حل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.