بلوچستان
آل چمن ڈیری ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، دودھ کے نئے نرخنامے پر مشاورت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
چمن، 17 جنوری
آل چمن ڈیری ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر رحمت اللہ اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دودھ کی قیمتوں کے نئے نرخنامے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیری فارمنگ سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکا نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ جانوروں کی خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اجناس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث ڈیری فارمرز شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ دودھ کے نرخ اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کر کے نئے نرخنامے پر مشاورت کی جائے گی تاکہ کسانوں اور صارفین دونوں کے مفادات کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔



