قلات: شاہی خاندان میں سوگ، پرنس آغا یحییٰ جان احمدزئی کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

30

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | 15 جنوری 2026
قلات — پرنس آغا یحییٰ جان احمدزئی کی صاحبزادی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان احمدزئی کی بھتیجی تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تدفین شاہی قبرستان قلات میں کی جائے گی جبکہ فاتحہ شاہی محل قلات میں ہوگی۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.