قلات میں کھلی کچہری، عوامی مسائل پر کھل کر گفتگو

25

 قلات — اسسٹنٹ کمشنر قلات طاہر سنجرانی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے براہِ راست اپنے مسائل پیش کیے۔

کھلی کچہری میں بجلی لوڈشیڈنگ، امن و امان، صحت سہولیات، تجاوزات، چوری و ڈکیتی، گیس کی عدم فراہمی، ٹیچنگ ہسپتال کی صورتحال اور زرعی مسائل نمایاں رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Comments are closed.