پاک فوج کے جوان بلاول تھہیم کی نمازِ جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد: پاک فوج کے جوان بلاول تھہیم ولد شمن علی تھہیم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوٹھ میرحسن میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، ایف سی ونگ 114 کے کمانڈر کرنل رضوان علی طیب، کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی، پولیس افسران، معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد پاک فوج کی جانب سے مرحوم کو سلامی پیش کی گئی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
واضح رہے کہ بلاول تھہیم دورانِ ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم ایک فرض شناس، محنتی اور بااخلاق سپاہی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے سوگواران میں والد، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑیں۔ اہل علاقہ نے مرحوم کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Comments are closed.