ڈیرہ مراد جمالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید

26

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ مراد جمالی: شہر کے سٹی تھانہ کی حدود ہائی اسکول روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علی گوہر مگسی کو شہید کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی گئی۔ شہید اہلکار کی میت کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اہلکار کی شہادت پر محکمہ پولیس میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ شہری حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.