براہوئی ادب کے محسنوں کو خراجِ عقیدت، ڈیرہ مراد جمالی میں ادبی سیمینار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ مراد جمالی: اکادمی ادبیات پاکستان کے صوبائی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقیوم بیدار نے کہا ہے کہ بابو نور محمد پروانہ اور علامہ جوہر براہوئی براہوئی زبان و ادب کی تاریخ کے روشن باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے براہوئی اکیڈمی رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بابو نور محمد پروانہ نے 1960 سے ایلم اخبار کو انتہائی نامساعد حالات کے باوجود بلا تعطل شائع کیا، جس کے نتیجے میں براہوئی زبان میں لکھنے پڑھنے والوں کی ایک پوری نسل تیار ہوئی۔ اسی طرح علامہ جوہر براہوئی نے براہوئی پبلی کیشن فریدآباد کے ذریعے ادبی خدمات انجام دیں اور حمد، نعت اور سیرت پر گراں قدر کام کیا۔
ڈاکٹر قیوم بیدار نے کہا کہ علامہ جوہر براہوئی ایک ہمہ جہت شخصیت تھے جو شاعر، ادیب، عالم دین اور دانشور ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین منتظم بھی تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments are closed.