نصیرآباد: اشتہاری و مفرور ملزمان کے ریکارڈ کی بروقت درستگی کیلئے اہم اجلاس
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد: ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ر) عاصم خان اور ایڈیشنل ایس پی نصیرآباد محمود احمد نوتیزئی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ڈی ایس پی لیگل نصیرآباد عبدالعزیز بھنگر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ہیڈ محرران کو طلب کیا گیا۔
اجلاس میں پراسیکیوٹر انسپکٹر عبدالباسط جتک، پی اے ایس آئی غلام اسحاق سیال، ہیڈ کانسٹیبل ظفر عزیز پیچوہا اور ریڈر پی ڈی ایس پی غلام رسول پیچوہا بھی شریک تھے۔ پی ڈی ایس پی لیگل نے تمام ہیڈ محرران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عدالتی ریکارڈ، ایف آئی آرز، مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فہرستوں سمیت تمام قانونی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کرکے انہیں درست اور بروقت اپڈیٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور قانونی سقم سے بچاؤ کے لیے ریکارڈ کی درستگی انتہائی ضروری ہے۔
Comments are closed.