منامہ: صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان ملاقات

28

منامہ: صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ

قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشيخ عيسى بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى عطا کیا گیا


صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا

صدر مملکت اور بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کے درمیان ون آن ون ملاقات، تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار

تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو


صدر مملکت کی بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور

دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک–بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار

ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال، اتحاد اور تحمل پر زور

بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت


صدر مملکت کا بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر

کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک–بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا

دونوں رہنماؤں کا اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق


صدر آصف علی زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے، شاہ حمد بن عيسى آل خليفة

شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کا بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش

صدر آصف علی زرداری اور انکے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

Comments are closed.