استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 2026 کا آغاز، کاغذاتِ نامزدگی کا اجراء مکمل

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
استا محمد: استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 2026 کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی کے اجراء کا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس کے ساتھ انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد رفیق پندرانی اور اراکین قربان علی چہوان اور غازی خان تنیو کی نگرانی میں چار امیدواروں نے باضابطہ طور پر کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔ امیدواروں میں نوجوان صحافی سونا خان جمالی، ریاض حسین لانگاہ، عبدالحمید بلیدی اور ریاض احمد عمرانی شامل ہیں۔
الیکشن کمیٹی نے امیدواروں کو انتخابی شیڈول، ضابطہ اخلاق اور آئندہ مراحل سے متعلق آگاہ کیا۔ کمیٹی کے مطابق مقررہ شیڈول کے تحت کاغذات جمع کرانے، جانچ پڑتال اور دیگر مراحل مکمل کیے جائیں گے، جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔.

 

Comments are closed.