سونا خان جمالی نے استا محمد پریس کلب کے صدارتی امیدوار کے طور پر کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
استا محمد: استا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 2026 میں صدر کے امیدوار نوجوان صحافی سونا خان جمالی نے اپنے حمایتی ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سے کاغذاتِ نامزدگی فارم وصول کر لیے۔
اس موقع پر صحافی برادری کی خاصی تعداد موجود تھی، جس سے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ سونا خان جمالی نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، اتحاد اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔

Comments are closed.