ضلع نصیرآباد شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں
نصیرآباد (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) — ضلع نصیرآباد میں شدید سردی، یخ بستہ ہوائیں اور گہری دھند کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے۔ شہری گھروں میں محصور، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ والدین نے بچوں کی صحت پر تشویش ظاہر کی اور ضلعی انتظامیہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی یا اوقات کار میں نرمی کا مطالبہ کیا۔ شہری سہولیات اور ریلیف اقدامات پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
Comments are closed.