ضلع شیرانی میں میڈیسن کوٹہ بند، علاج معالجہ متاثر

23

 شیرانی (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) — الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ضلع صدر ازل خان حریفال نے ضلع شیرانی میں میڈیسن کوٹہ بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ادویات کی کمی سے سرکاری ہسپتال، سی ڈی ایز اور ہیلتھ سنٹرز میں علاج معالجہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کوٹہ بحال کیا جائے، بصورت دیگر صحت مراکز بند ہونے اور ہیلتھ اسٹاف احتجاج پر مجبور ہو گا۔

Comments are closed.