پنجگور کے طلبہ کیلئے ایف سی بلوچستان ساوتھ کا تفریحی دورہ

24

پنجگور (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) — ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف مکران کے 54 طلبہ اور 10 اساتذہ نے کوئٹہ، اسلام آباد، مری اور لاہور کا تعلیمی و تفریحی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد طلبہ کو ملک کے تاریخی اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کرنا تھا۔ طلبہ نے مختلف شہروں کے اہم قومی مقامات کا مشاہدہ کیا اور یادگار لمحات گزارے۔ دورے کے اختتام پر طلبہ اور اساتذہ نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسے پروگراموں کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔

Comments are closed.