بلوچستان گرینڈ الائنس ملازمین کی نیشنل پارٹی پنجگور سے ملاقات

19

پنجگور (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) — بلوچستان گرینڈ الائنس کے ضلعی آرگنائزر عبدالجبار بلوچ اور جاوید کچکول کی قیادت میں وفد نے نیشنل پارٹی پنجگور کے آفس میں پارٹی رہنماں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملازمین کے مسائل، مہنگائی، تنخواہوں میں اضافہ، ڈی آر اے اور دیگر جائز مطالبات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر تاج بلوچ نے ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور 12 جنوری 2026 کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.