الشفا نرسری کی تحقیقات اور سیل، بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن
کوئٹہ، 10 جنوری 2026: بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور والدین کے اعتماد پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کمیشن نے 7 جنوری کو الشفا نرسری میں مبینہ بچے کی غلط شناخت اور تبدیلی کے واقعے کی تحقیقات کے بعد 8 جنوری 2026 کو خصوصی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران متعدد ریگولیٹری خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس کے بعد نرسری کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا اور عدالتی سماعت کے لیے کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔
قانون کے مطابق نرسری کو سیل کر دیا گیا اور ابتدائی رپورٹ کے بعد جامع تحقیقاتی رپورٹ بھی جلد جاری کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اداروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ بچوں کا تحفظ اور ادارہ جاتی نظم و ضبط یقینی بنایا جا سکے۔
Comments are closed.